Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جلالپور شریف میں عرس محبوبین اور بڑی گیارہویں شریف کی روحانی تقریبات کا انعقاد، سینکڑوں زائرین کی شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جلالپور شریف میں عرس محبوبین اور بڑی گیارہویں شریف کی روحانی تقریبات کا انعقاد، سینکڑوں زائرین کی شرکت

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
6 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: جہلم کے تاریخی و روحانی مقام دربار عالیہ جلالپور شریف میں عرس محبوبین اور بڑی گیارہویں شریف کی بابرکت تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

تقریب کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ چشتیہ حیدریہ جلالپور شریف سید انیس حیدر شاہ نے کی۔ عرس محبوبین کی روحانی تقریبات کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ملک کے معروف نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں عقیدت کے گلدستے پیش کیے۔

تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے علمائے کرام، مشائخ عظام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان ملک محمد اکرم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیماتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی اور حاضرین کو ان پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

عرس کی تقریبات میں محفلِ سماع کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں معروف قوال حضرات نے صوفیانہ کلام پیش کر کے محفل کو روحانیت سے بھر دیا۔ اختتامی نشست میں ختمِ شریف کے بعد دعائے خیر کی گئی۔ اس موقع پر ملک و ملت کی سلامتی، استحکامِ پاکستان اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

عرس محبوبین بڑی گیارہویں شریف کی اس بابرکت تقریب میں سینکڑوں مریدین، زائرین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی، جو روحانی کیف و سرور کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
39%
3 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد میدان میں آگئیں، انتخابی مہم کے آغاز کی تاریخ کا اعلان

16 دسمبر, 2023

جلالپور کندوال نہر پر کام کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کا دورہ، تعمیراتی کمپنی کی بریفنگ

16 مئی, 2024

ضلع جہلم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقوم کے حصول کیلئے خواتین خوار ہونے لگیں

27 مارچ, 2024

حکومت سے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا

28 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں