دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دینہ اور اُن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ ملزم نے نہ صرف غیر قانونی طور پر افغان شہری کو رہائش فراہم کی بلکہ کرایہ داری کے لازمی اندراج کے قانون کی بھی خلاف ورزی کی، جس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کسی کے ساتھ ظلم یا ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کرے گی، تاہم غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو ضلع میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


