Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: ڈی ایچ اے لاہور میں 16 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان دینہ میں پولیس ناکہ بندی توڑ کر بھاگ گئے، سرچ آپریشن جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: ڈی ایچ اے لاہور میں 16 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان دینہ میں پولیس ناکہ بندی توڑ کر بھاگ گئے، سرچ آپریشن جاری

عامر کیانیویب ڈیسک
عامر کیانی
ویب ڈیسک
16 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم/دینہ: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان دینہ میں پولیس کی ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے میں تقریباً 16 کروڑ روپے کی ڈکیتی کے بعد ملزمان مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے منڈی بہاؤالدین اور گجرات کے راستے دینہ پہنچے۔ اطلاع ملنے پر جہلم پولیس نے جی ٹی روڈ دینہ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی تاہم تینوں ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی اپنی آلٹو گاڑی چھوڑ کر فیملی اسپتال دینہ کے قریب گلی سے فرار ہو گئے۔

ڈی ایس پی صدر شہباز ہنجرہ کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ڈرون کیمروں کی مدد سے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او جہلم بھی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاشی کا عمل جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور میں اس واردات کے بعد پولیس نے شہر بھر میں ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ گجومتہ کے علاقے میں آپریشن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مشکوک گاڑی کو ٹریس کیا گیا تھا۔ پولیس نے جب گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ پولیس نے ڈکیتی میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے لی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق چار ڈاکوؤں نے گزشتہ روز سفید رنگ کی کار پر ایک گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں دھوکہ دہی اور نوسرباری سے گاڑی ہتھیانےوالا ملزم گرفتار

22 جنوری, 2024

جہلم: بدترین مہنگائی نے شہریوں کا جینا مشکل بنا دیا، آلو اور ٹماٹر بھی عوام کی پہنچ سے دور

4 اکتوبر, 2023

فلاحی کمیٹی مجاہد آباد کے زیرِ اہتمام اجتماعی قربانی، سینکڑوں مستحق خاندانوں میں گوشت تقسیم

1 جون, 2026

ڈی پی او جہلم کا دینہ اور جہلم کی امام بارگاہوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

16 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں