جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، منشیات فروش ملزم اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم شہباز انور کو گرفتار کر لیا ،ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا،ملزم سےپسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسنین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 30 بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔


