Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا یوسی ججیال کے نمبرداروں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ میٹنگ، زمین کی تقسیم پر آگاہی دی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کا یوسی ججیال کے نمبرداروں اور کسانوں کے ساتھ ساتھ میٹنگ، زمین کی تقسیم پر آگاہی دی

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
1 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: گورنمنٹ ڈگری کالج رسولپور میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے یونین کونسل ججیال کے نمبرداروں، کسانوں، حلقہ پٹواریوں، یوسی سیکرٹری اور دیگر سماجی شخصیات کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔

میٹنگ میں صوبیدار مسعود احمد، چوہدری یونس، نمبردار مہرامان اللہ، نمبردار علی منصور، نمبردار راجہ کاظم، نکاح خواں حافظ سعید ریاض، یاسر محمود پٹواری، سیف علی ناصر پٹواری، چوہدری اویس پٹواری، سیکرٹری یوسی نگیال ندیم الحق، چوہدری شاہد منظور، چوہدری رمضان، خالد محمود سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات کے انبار لگا دیے جن میں زمین کی تقسیم، ستھراپنجاب کی ٹیم کی کارکردگی، صفائی کے مسائل اور دیگر عوامی مشکلات شامل تھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے مرد و خواتین سائلین کے مسائل غور سے سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ پٹواریوں کو دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

غزالہ اصغر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹنگ کا مقصد مشترکہ زمینوں کی ونڈ کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی مشترکہ زمینوں کی ونڈ جلد از جلد کرائیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستھراپنجاب کے ورکرز کی تعداد میں اضافہ کے لیے درخواست دی گئی ہے اور جلد نئے ورکرز بھرتی کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں، کوڑا دان میں کچرا ڈالیں اور مزید کوڑا دان جلد لگائے جائیں گے۔ شہری کسی بھی شکایت کے لیے 8039 پر کال کر سکتے ہیں۔ انہوں نے منافع خوری کے خلاف شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی خریداری کی ہدایت کی اور بتایا کہ گوشت، سبزیوں، فروٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں غیرقانونی اضافہ کرنے والوں کی اطلاع بھی متعلقہ سیکرٹری کو دی جائے۔

غزالہ اصغر نے شہریوں کو ہدایت کی کہ اردگرد کے آوارہ کتوں کی معلومات متعلقہ سیکرٹری کو فراہم کریں تاکہ انہیں بروقت تلف کیا جا سکے۔ ہر موضع میں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں جو مسائل سے آگاہ کریں گی اور اقدامات کے لیے معاون ثابت ہوں گی۔

میٹنگ کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری یوسی ججیال حاجی عبدالرزاق کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے دفتر یونین کونسل ججیال کا دورہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
2 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
30 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شہریوں کو صاف ستھرا، صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کی اولین ترجیح ہے، اصغر قریشی

31 مئی, 2026

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں پھر سے معمولی اضافہ

27 ستمبر, 2024

عام انتخابات: جہلم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

25 دسمبر, 2023

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جہلم مووی میکرز اور فوٹوگرافرز کے لیے آگاہی تقریب

30 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں