Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی بااثر عناصر سے واگزار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی بااثر عناصر سے واگزار

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر کے عین وسط میں واقع محکمہ اوقاف کی قیمتی اراضی جو کئی دہائیوں سے بااثر افراد کے قبضے میں تھی، بالآخر محکمہ اوقاف کی سخت اور بروقت قانونی کارروائی کے نتیجہ میں واگزار کروا دی گئی۔

اراضی اب باقاعدہ لیز ہولڈر وحید اکرم میر کے حوالے کر دی گئی ہے، جنہوں نے فوری طور پر دو کنال اراضی پر چار دیواری کی تعمیر کا آغاز کر دیا تاکہ مستقبل میں کسی بھی غیر قانونی مداخلت کا راستہ ہمیشہ کے لیے بند کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اہلِ محلہ کی جانب سے طویل عرصے سے اراضی پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا تھا، جس سے نہ صرف حکومتی ریکارڈ متاثر ہو رہا تھا بلکہ ریاستی رِٹ بھی مسلسل چیلنج ہو رہی تھی۔ لیز ہولڈر وحید اکرم میر نے متعدد بار قانونی اور پرامن طریقے سے اراضی واگزار کروانے کی کوشش کی، تاہم بااثر عناصر کی پشت پناہی کے باعث انہیں شدید مشکلات اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ اوقاف نے معاملے کا سخت نوٹس لیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری کارروائی کے لیے رجوع کیا۔ گزشتہ روز ایک بھرپور آپریشن کے دوران پولیس فورس، پیرا فورس اور محکمہ مال کے افسران نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمام غیر قانونی قبضے ختم کروا دیے اور اراضی مکمل طور پر لیز ہولڈر وحید اکرم میر کے حوالے کر دی گئی۔

اس موقع پر وحید اکرم میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو اور محکمہ اوقاف کے متعلقہ افسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریاستی اداروں کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے واضح کر دیا ہے کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل چار دیواری کی تعمیر کے لیے رکھے گئے سامان کو نامعلوم افراد نے چوری کر لیا، جس پر محکمہ اوقاف کو درخواست دی گئی تاکہ سرکاری سطح پر کارروائی کرتے ہوئے سامان برآمد کروا کر ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ یہ کارروائی صرف ایک مثال ہے اور آئندہ بھی سرکاری و اوقاف کی اراضی پر ناجائز قبضے کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام کو خبردار کیا گیا کہ سرکاری زمین پر قبضہ نہ صرف قابلِ سزا جرم ہے بلکہ ایسے اقدامات سے جیل، بھاری جرمانے اور مستقل قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں محکمانہ ترقی پانے والے اساتذہ اور کلیریکل سٹاف کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

8 اپریل, 2024

سوہاوہ: منشیات کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا

29 جنوری, 2026

نہر اپر جہلم سے 43 سالہ شخص کی نعش برآمد

6 جنوری, 2024

غلطی سے سرحد پارجانےوالا نوجوان کئی سال بھارت میں قید کاٹ کر وطن واپس پہنچ گیا

12 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں