سوہاوہ: منشیات کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی میں درج منشیات کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔ عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم محمد شمریز کو باعزت بری کرنے کا حکم دے دیا۔
تھانہ ڈومیلی میں درج مقدمہ نمبر 273/24 جو کہ نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9-C کے تحت قائم کیا گیا تھا کی سماعت معزز دانش افضل کی عدالت میں ہوئی۔ ملزم محمد شمریز کی جانب سے معروف قانون دان راجہ نوازش علی نے پیروی کی۔
سماعت کے دوران راجہ نوازش علی ایڈووکیٹ نے نہایت مدلل، جامع اور جاندار دلائل پیش کرتے ہوئے استغاثہ کی کمزوریوں اور قانونی سقم کو واضح کیا۔ دفاع کے مضبوط دلائل اور پیش کردہ شواہد کی روشنی میں معزز عدالت نے انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم محمد شمریز کو تمام الزامات سے باعزت بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ مضبوط وکالت اور شفاف عدالتی عمل کی روشن مثال ہے، جو اس امر کا ثبوت ہے کہ قانون کی بالادستی میں حق ہی سرخرو ہوتا ہے۔
فیصلے پر ملزم کے اہلِ خانہ اور لواحقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے راجہ نوازش علی ایڈووکیٹ کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر پیروی کو سراہا۔


