Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: کھیوڑہ نہر پل کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی، سیلز مین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: کھیوڑہ نہر پل کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی، سیلز مین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان: کھیوڑہ نہر پل کے قریب دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی، سیلز مین سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

پنڈ دادنخان: کھیوڑہ نہر پل کے قریب دن دیہاڑے ہونے والی مسلح ڈکیتی کی واردات نے علاقے کے امن و امان پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر نیسلے کمپنی کے سیلز مین سے پانچ لاکھ 23 ہزار روپے نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں نیسلے کمپنی کے سیلز مین اشرف اور سجاول معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل 125 پر سوار مسلح افراد نے ان کا تعاقب شروع کر دیا۔

کھیوڑہ نہر پل کے قریب پہنچ کر ملزمان نے انہیں روک لیا اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے ہوائی فائرنگ کے بجائے پاؤں کے قریب فائر کیے تاکہ کسی قسم کی مزاحمت نہ ہو سکے۔

ملزمان اسلحے کے زور پر 5 لاکھ 23 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم دن دیہاڑے پیش آنے والی اس واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ علاقے میں پولیس گشت اور نگرانی کا نظام ناکافی ہے۔ اہل علاقہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے اور کھیوڑہ و گردونواح میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔ شہری حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت اور سخت کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
63%
3 km/h
جمعرات
38 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

میٹرک کے طلبا کیلیے بڑی خبر، مضامین تبدیل

20 جنوری, 2025

ڈی پی او جہلم کی زیر صدارت ٹریفک کے مسائل اور بہتری کے لیے اہم میٹنگ

23 دسمبر, 2024

سارہ شریف قتل کیس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

15 اکتوبر, 2024

ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام یوم انسداد ڈینگی منایا گیا

14 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں