Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں قصابوں کی من مانی، سرکاری نرخ نظر انداز، شہری مہنگے گوشت کی خریداری پر مجبور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں قصابوں کی من مانی، سرکاری نرخ نظر انداز، شہری مہنگے گوشت کی خریداری پر مجبور

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں قصابوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کو مبینہ طور پر نظر انداز کرتے ہوئے گوشت من مانے داموں فروخت کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید پریشانی اور معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گائے کے گوشت اور بکرے کے گوشت کے لیے سرکاری نرخ مقرر کیے گئے ہیں، تاہم بیشتر قصاب ان نرخوں پر عملدرآمد کرنے کے بجائے اپنی مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کے مطابق گائے کا گوشت سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بکرے کے گوشت کی قیمت بھی مقررہ نرخوں سے تجاوز کر چکی ہے۔

شہریوں نے شکایت کی ہے کہ کئی علاقوں میں قصاب سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کرتے اور بعض اوقات چیکنگ کے دوران ہی ریٹ لسٹیں ظاہر کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے گوشت کی خریداری کو انتہائی مشکل بنا دیا ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق مہنگائی کے موجودہ دور میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گھریلو بجٹ پہلے ہی شدید متاثر ہو چکا ہے، جبکہ گوشت کی من مانی قیمتوں نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کے ذمہ دار اداروں اور متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث قصابوں کو کھلی چھوٹ مل گئی ہے، جس سے صارفین کا استحصال جاری ہے۔

علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جائے اور ضلع بھر میں سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور مہنگائی کے اس دور میں انہیں مزید مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے تو گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان کے علاقہ بھیلووال کے باسی پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے

11 جون, 2024

سوہاوہ میں تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر میڈیکل سٹور سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

15 مئی, 2024

بلال اظہر کیانی کو وزارت خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا

12 جون, 2025

بھارت کی پانی چھوڑنے کی دھمکی، منگلا ڈیم پر الرٹ جاری، ایمرجنسی نافذ

22 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں