Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سی سی ڈی مقابلے میں مارے جانے والے تاج محمد عرف تاجو کے اہل خانہ کو ہراساں نہ کیا جائے، کرنل (ر) انور خان آفریدی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سی سی ڈی مقابلے میں مارے جانے والے تاج محمد عرف تاجو کے اہل خانہ کو ہراساں نہ کیا جائے، کرنل (ر) انور خان آفریدی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
25 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: کرنل (ر) انور خان آفریدی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چند ماہ قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ملزم تاج محمد عرف تاجو کے اہل خانہ کو بلاجواز ہراساں نہ کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔

ہائی کورٹ کے معروف قانون دان کرنل (ر) انور خان آفریدی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تاج محمد نے کوئی جرم کیا تھا تو اسے اس کی سزا مل چکی ہے، تاہم اس کے اہلِ خانہ یا عزیز و اقارب کا اس کے فعل سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا انہیں کسی صورت اجتماعی سزا کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران تاج محمد عرف تاجو کے بھائی اور دیگر قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان پُرامن، قانون کا احترام کرنے والا اور ریاستی اداروں پر یقین رکھنے والے شہریوں پر مشتمل ہے۔ انصاف کا بنیادی تقاضا ہے کہ کسی ایک فرد کے عمل کی ذمہ داری پورے خاندان پر عائد نہ کی جائے، کیونکہ یہ عمل نہ صرف بنیادی انسانی حقوق بلکہ آئینی اور قانونی اصولوں کے بھی منافی ہے۔

کرنل (ر) انور خان آفریدی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سہیل ظفر چٹھہ سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ اور قانونی تعاون فراہم کریں، تاکہ کسی بے گناہ کو ذہنی اذیت یا سماجی دباؤ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پریس کانفرنس کے دوران اہلِ خانہ کی آنکھوں میں دکھ اور بے بسی نمایاں تھی۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے اعلیٰ حکام تک اپنی آواز پہنچاتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ امن پسند اور قانون کے تابع شہری ہیں اور ہمیشہ ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے آئے ہیں۔

دوسری جانب شہری حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بناتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور متاثرین کے ساتھ انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کے مطابق مکمل تعاون کیا جائے تاکہ معاشرے میں اعتماد، انصاف اور ریاستی اداروں پر یقین مزید مضبوط ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
37%
پیر
25 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

17 اپریل, 2025

ڈپٹی کمشنر نے دریائے جہلم، نہروں اور ندی نالوں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی

26 جون, 2025

رمضان المبارک؛ عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

20 فروری, 2026

جہلم میں منشیات فروشوں کی پولیس پر فائرنگ، کانسٹیبل شدید زخمی، ایک ملزم گرفتار

28 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں