Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں بینک ملازم کو قتل کرنے والے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں بینک ملازم کو قتل کرنے والے 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

عامر کیانی
عامر کیانی
3 مارچ, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں سی سی ڈی اور آزاد کشمیر پولیس سے مبینہ مقابلے میں بینک ملازم کو ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والے 2 خطرناک ڈاکو مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقے وچلا بیلہ کے مقام پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم اور آزادکشمیر پولیس کا خطرناک ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا ، جس کے نتیجے میں دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال 7 جنوری کو میرپور آزادکشمیر کے علاقے چیچیاں سے جہلم آنے والے کوٹھا سواریہ کے رہائشی نوجوان بینک ملازم نعمان مصطفیٰ کو دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ صدر جہلم میں درج کیا گیا۔ جہلم پولیس نے جدید سائنٹفک طریقۂ تفتیش سے ملزمان کو ٹریس کر کے آزاد کشمیر پولیس کو اطلاع دی، جس پر آزاد کشمیر سے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر پولیس اور سی سی ڈی جہلم کی ٹیم گرفتار ملزمان کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ وچلہ بیلہ کے مقام پر ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیر حراست ملزمان عدیل اور امتیاز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے موقع پر ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور جلد گرفتاری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
66%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں مویشی چوری کرنے والا ملزم دھر لیا گیا، بھینس بیچ کر حاصل کی گئی رقم برآمد

1 جولائی, 2025

جہلم میں ریلوے ٹریک پر ٹرین سے ٹکرا کر 34 سالہ شخص جاں بحق

10 اپریل, 2026

ضلع جہلم کے سرکاری سکولوں میں مکمل ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں ماند

13 اکتوبر, 2023

جہلم: غیر معیاری گولی ٹافی اور سلانٹی کی فروخت، سکولوں کے بچے مختلف بیماریوں کا شکار

24 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں