Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
22 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے نواحی علاقے بیلی پھروال میں محکمہ زراعت، شعبہ زرعی انجینئرنگ، حکومت پنجاب کے زیرِ اہتمام زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں کسانوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔

تربیتی پروگرام کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری کے استعمال، اس کے فوائد اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ مبشر ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ جہلم چوہدری احسان الحق، نیسپاک (NESPAK) کے کنسلٹنٹ عابد جعفری اور ڈائریکٹر سوائل کنزرویشن جہلم ڈاکٹر اعجاز نے کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

مقررین نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بھر کے کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور آلات کی خریداری پر 60 فیصد تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کاشتکاری کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کے اخراجات میں کمی لانا اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

تربیتی پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام اور پنجاب کلین ایئر پروگرام کے حوالے سے بھی کاشتکاروں میں خصوصی آگاہی پیدا کی گئی۔ ماہرین نے کسانوں پر زور دیا کہ دھان کی کٹائی کے بعد فصل کی باقیات، خصوصاً مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا اہم سبب بنتا ہے، جو انسانی صحت، جانوروں اور ماحول کے لیے نقصان دہ ہے۔

کاشتکاروں کو جدید زرعی مشینری، بالخصوص سپر سیڈر کے استعمال کی ترغیب دیتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے فصل کی باقیات کو جلانے کے بجائے زمین میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس طریقۂ کار سے ایک طرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے تو دوسری جانب زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے اور کھاد کے استعمال میں کمی لانے میں بھی معاونت حاصل ہوتی ہے۔

پروگرام کے دوران کسانوں نے نمائش کے لیے رکھی گئی گرین لینڈ سیڈ ڈرل سمیت دیگر جدید زرعی مشینری کا عملی معائنہ بھی کیا۔ کاشتکاروں نے مشینری کے طریقۂ کار، افادیت اور استعمال کے حوالے سے ماہرین سے مختلف سوالات کیے، جن کے ماہرین نے تفصیلی جوابات دیے اور جدید زرعی مشینری کے عملی استعمال کے حوالے سے کاشتکاروں کی رہنمائی بھی کی۔

اس موقع پر ماہرین نے کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ جدید مشینری کے استعمال سے نہ صرف کاشتکاری کے روایتی طریقوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ پیداواری لاگت کم کرنے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

تقریب کے اختتام پر بیلی پھروال اور گردونواح سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں اور زمینداروں نے حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت کے اس اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہی اور زرعی مشینری کی خریداری پر سبسڈی جیسے اقدامات نہ صرف کسانوں کے لیے سہولت کا باعث بنیں گے بلکہ زرعی پیداوار میں اضافے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
60%
1 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
27 °C

تازہ ترین

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026
جہلم میں سوئی گیس کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین پریشان، گھریلو اور کاروباری معمولات متاثر
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

حکومت آئینی اور سیاسی جنگ پہلے ہی ہار چکی ہے، فواد چوہدری

18 جون, 2024

عیدکے موقع پر جہلم پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

9 اپریل, 2024

جہلم پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، دو منشیات سمگلر گرفتار

6 اگست, 2024

عیدالاضحیٰ کی آمد، ضلع جہلم میں مویشی منڈیوں کے عدم قیام پر شہری پریشان

13 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں