جہلم: سیاسی بحث و مباحثہ اب ڈرائنگ روم سے نکل کر اسمارٹ فونز کے ذریعے ہتھیلی پر ہونے لگے، دیگر ملکوں کی طرح پاکستا ن میں بھی سیاست اب سوشل میڈ یا کے زیر اثر آگئی ہے ،سوشل میڈیا کی ہی بدولت عزہ اور فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم عوام کے سامنے آرہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار شہریوںنے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہریوں کا کہناہے کہ پہلے لوگ ہوٹلوں ، ڈھابوں، بیٹھکوں اور سیاسی ڈیروں میں بیٹھ کر سیاسی گفتگو کیا کرتے تھے ، جبکہ اسمارٹ فونز آنے کے بعد یہ سلسلہ بھی اب سوشل میڈیا پر منتقل ہو چکا ہے ۔ سیاست دانوں نے اپنے اپنے اکاؤنٹس پر اپنے پیاروں کو ایڈ کررکھا ہے جہاں نئی تازی سیاسی صورتحال سے اپنے کارکنوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیاجاتا ہے۔
شہریو ں کا کہنا ہے کہ سیاسی لیڈروں نے اپنے اپنے اکاؤٹس جن میں فیس بک، ٹک ٹاک ،وٹس ایپ، ٹویٹر و دیگر سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرکے سیاسی گرمیاں شروع کررکھی ہیں جہاں کارکن سیاسی لیڈران کی جانب سے حکمت عملی کو موثر بنانے کے لئے بحث و مباحثہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاست دانوں نے بھی اپنے ڈیروں کو تالے لگا دیئے ہیں اور اپنی تشہیری مہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز تک پہنچانی شروع کررکھی ہے۔


