Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کا اصل مقصد سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنا ہے، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: جشن عید میلاد النبی ﷺ منانے کا اصل مقصد سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنا ہے، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
27 اگست, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خوشیاں منانا ہی کافی نہیں بلکہ اصل مقصد سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنا اور حضور اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق فلاح انسانیت کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔اگر میلاد کے جشن کے بجائے اس کے پیغام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کر لیا جائے تو معاشرہ حقیقی معنوں میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

یہ بات صدر علماء مشائخ ونگ پنجاب مسلم لیگ ن اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے کہی۔ وہ ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے مقامی ہال میں منعقدہ خصوصی تقریب "پیغام پاکستان اور پیغام رحمت اللعالمین ﷺ” سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس، مختلف مسالک کے علماء کرام، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، صدر انجمن تاجران، صدر چیمبر آف کامرس سمیت مذہبی و سماجی شخصیات اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ میلاد النبی ﷺ کو صرف جھنڈوں، لائٹوں اور تقریبات تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ نبی کریم ﷺ کے کردار اور سیرت کو اپنی زندگیوں میں نافذ کیا جائے تاکہ ایک پرامن اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ تمام مہینوں سے افضل ہے کیونکہ اس میں آقا نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت باسعادت ہوئی، آپ ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت بن کر آئے۔ اس ماہ کو رنگ، نسل اور مسلک کی تفریق سے بالاتر ہو کر عقیدت و احترام کے ساتھ منانا چاہیے۔

کانفرنس میں قاری عمر فاروق، قاری حافظ ظفر اقبال، قاری محمد باسط، علامہ رضا حسنین کاظمی اور دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا اور شرکاء کو ربیع الاول اور جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی۔

ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے اس سلسلے میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ معاشرے میں محبت، رواداری اور اخوت کے پیغام کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

10 فروری, 2026

ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع

25 اکتوبر, 2023

پنڈدادنخان میں موٹرسائیکل حادثہ، ایک طالب علم موقع پر جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

15 اکتوبر, 2024

پنڈدادنخان میں ٹیکسی ڈرائیور کے قتل میں ملوث خطرناک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

3 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں