Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں موبائل ٹاورز کی بار بار بندش سے شہری پریشان، مواصلاتی نظام متاثر ہونے لگا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں موبائل ٹاورز کی بار بار بندش سے شہری پریشان، مواصلاتی نظام متاثر ہونے لگا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
5 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم بھر میں نجی موبائل کمپنیوں کے ٹاورز کی بار بار بندش شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بننے لگی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے منافع کمانے والی موبائل کمپنیاں صارفین کو معیاری اور تسلسل کے ساتھ مواصلاتی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جہلم سمیت ضلع بھر میں بجلی کی بندش کے دوران متعدد علاقوں میں موبائل کمپنیوں کے ٹاورز مکمل یا جزوی طور پر بند ہو جاتے ہیں، جس کے باعث موبائل سگنلز، انٹرنیٹ سروسز اور آن لائن رابطے متاثر ہوتے ہیں۔

صارفین کے مطابق ماضی میں موبائل ٹاورز کو جنریٹرز اور بیک اپ بیٹریوں کے ذریعے فعال رکھا جاتا تھا، تاہم اب بیشتر مقامات پر یہ سہولت مؤثر انداز میں موجود نہیں، جس کے نتیجے میں بجلی کی بندش کے ساتھ ہی نیٹ ورک سروس بھی متاثر ہو جاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ پیکجز پر بھاری اخراجات کرنے کے باوجود انہیں مطلوبہ سہولیات میسر نہیں آ رہیں، جبکہ سروس بند ہونے کی صورت میں ان کے خریدے گئے کال اور انٹرنیٹ پیکجز بھی متاثر ہوتے ہیں۔

طلبہ نے شکایت کی ہے کہ مواصلاتی نظام میں تعطل کے باعث آن لائن تعلیمی سرگرمیوں، تحقیقی کاموں اور ڈیجیٹل لرننگ کے عمل میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ اسی طرح وکلا، تاجر، سرکاری ملازمین اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد بھی نیٹ ورک کی بندش سے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں کے مطابق ہنگامی حالات میں موبائل نیٹ ورک کی معطلی مزید سنگین صورتحال پیدا کر سکتی ہے، کیونکہ رابطے کا بنیادی ذریعہ متاثر ہونے سے امدادی اور ضروری خدمات تک رسائی میں بھی دشواری پیش آ سکتی ہے۔

عوامی اور سماجی حلقوں نے موبائل کمپنیوں کی سروسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل آپریٹرز کو لوڈشیڈنگ کے دوران بھی نیٹ ورک سروسز برقرار رکھنے کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو مواصلاتی مسائل سے نجات مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
66%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
37 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں زرعی فارم میکانائزیشن اور خصوصی تربیتی پروگرام، کسانوں کو جدید زرعی مشینری اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی
22 ستمبر, 2026
جہلم: ڈسٹرکٹ جیل میں نصب موبائل سگنل جیمر سے قرب و جوار میں موبائل سروس متاثر
22 ستمبر, 2026
27 ستمبر احتجاج؛ جہلم میں سکیورٹی انتظامات سخت، داخلی راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے
22 ستمبر, 2026
جہلم: وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کا فائدہ ہر شہری تک پہنچایا جائے گا، بلال اظہر کیانی
22 ستمبر, 2026
جہلم: مویشی چوری کی وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث سبی گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
22 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں تمباکو، نکوٹین مصنوعات پر مکمل پابندی لگا دی

8 فروری, 2025

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان گرفتار

31 دسمبر, 2024

جہلم: ضلعی انتظامیہ شفافیت اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

10 مارچ, 2026

دینہ: اسکول ٹیچر کو حبس بے جا میں رکھنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے دو ملزمان گرفتار

4 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں