Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نور ویلفیئر سوسائٹی کا صنعت زار کی طالبات کے لیے خصوصی تحفہ، ہنر مند خواتین کو خود کفیل بنانے کے عزم کا اعادہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نور ویلفیئر سوسائٹی کا صنعت زار کی طالبات کے لیے خصوصی تحفہ، ہنر مند خواتین کو خود کفیل بنانے کے عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے صنعت زار میں زیرِ تربیت طالبات کی حوصلہ افزائی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کو لنچ باکسز کا تحفہ پیش کیا گیا۔

تقریب میں صنعت زار کی زیرِ تربیت طالبات، محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور نور ویلفیئر سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی فنی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل میں خود کفیل بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نور ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری فرحت کمال ضیاء نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں معاشی طور پر خود مختار بنانا سوسائٹی کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنی تربیت حاصل کرنے والی بچیاں مستقبل میں نہ صرف اپنا روزگار کما سکتی ہیں بلکہ اپنے خاندانوں کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والی طالبات کو ان کی مہارت اور ضرورت کے مطابق سلائی مشینیں، سلائی کٹس اور بیوٹیشن کٹس فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تاکہ وہ اپنے ہنر کو عملی میدان میں بروئے کار لاتے ہوئے باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خضر حیات خان نے نور ویلفیئر سوسائٹی کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی فنی تربیت، ہنر مندی اور معاشی استحکام کے لیے نجی فلاحی اداروں کا تعاون نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں اور سماجی تنظیموں کے باہمی اشتراک سے خواتین کو خود کفیل بنانے، ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں معاشرے کا فعال اور باوقار رکن بنانے کے اہداف کے حصول میں نمایاں مدد ملتی ہے۔

مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کی فلاح و بہبود، ہنر مندی کے فروغ اور معاشی خودمختاری کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکیں اور ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

تقریب کے اختتام پر طالبات میں تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ شرکاء نے نور ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود اور ہنر مندی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
overcast clouds
30° _ 30°
71%
4 km/h
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
41 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 25 سالہ نوجوان دریائے جہلم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
10 اگست, 2026
دینہ میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے حق میں مسلم لیگ (ن) کی عظیم الشان ریلی
10 اگست, 2026
جہلم میں افغان باشندوں کےغیر قانونی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف، 228 کارڈز منسوخ، متعدد افغان باشندے گرفتار
10 اگست, 2026
جہلم میں مکہ باہمی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے خصوصی تقریب، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سے اظہار یکجہتی
10 اگست, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں 38 سالہ شخص ٹریکٹر کے نیچے آ کر جاں بحق
10 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی انجمن تاجران سے ملاقات، تاجروں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی

18 اکتوبر, 2025

پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟

30 نومبر, 2023

جہلم میں ہوائی فائرنگ کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزمان گرفتار

15 جون, 2025

عید کی آمد؛ جہلم شہر سمیت چاروں تحصیلوں کے بازار خریداروں سے بھر گئے

16 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں