Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محکمہ ریونیو میں گزشتہ کئی کئی ماہ سے زیر التوا رہنے والے کام اب دنوں میں نمٹائے جانے لگے ہیں، جبکہ تحصیل آفس میں حال ہی میں تعینات ہونے والے چند نئے ملازمین کی کارکردگی پر شہریوں نے اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

تحصیل آفس آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ چند ملازمین کی تبدیلی کے بعد پہلے کی نسبت کام کے معاملات میں کچھ بہتری محسوس کی جا رہی ہے اور شہریوں کے مسائل بھی حل کیے جا رہے ہیں۔

سائلین کے مطابق تحصیل آفس میں چند نئے ملازمین کی تعیناتی کے بعد زیر التوا معاملات کو نمٹانے کی رفتار میں بہتری آئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تمام ملازمین کو تبدیل کر کے نئے اور ذمہ دار اہلکار تعینات کیے جاتے تو محکمہ ریونیو کے امور میں مزید بہتری لائی جا سکتی تھی اور سائلین کو درپیش مسائل بھی زیادہ تیزی سے حل ہونے کی توقع ہے۔

شہریوں کے مطابق تحصیل آفس میں متعدد ایسے معاملات بھی موجود تھے جو گزشتہ سات، آٹھ سال سے زیر التوا چلے آ رہے تھے، تاہم اب ان میں سے بعض معاملات کو چند ہی دنوں میں نمٹایا جا رہا ہے۔ سائلین نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسی رفتار کو برقرار رکھا جائے تو طویل عرصے سے زیر التوا ریونیو معاملات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب رجسٹری آفس واہ کینٹ میں بھی شہریوں کو دفتر میں داخل ہونے اور متعلقہ افسران سے براہِ راست ملاقات کی سہولت میسر ہونے کی اطلاعات ہیں۔ سائلین کا کہنا ہے کہ انہیں افسران تک رسائی کے لیے غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا، جبکہ متعلقہ افسران شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سن رہے ہیں۔

سائلین کے مطابق موجودہ افسران ایک ہی وقت میں درجنوں شہریوں کی شکایات اور مسائل سن رہے ہیں اور متعدد معاملات میں موقع پر ہی ضروری احکامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے بار بار دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت کم ہو رہی ہے۔

شہری حلقوں نے محکمہ ریونیو اور متعلقہ تحصیل و رجسٹری دفاتر میں کام کی رفتار اور سائلین تک افسران کی براہِ راست رسائی میں آنے والی بہتری کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس عمل کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے اور برسوں سے زیر التوا دیگر معاملات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
clear sky
28° _ 28°
54%
1 km/h
جمعہ
28 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C

تازہ ترین

جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026
وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر ضلع جہلم میں مسلسل مانیٹرنگ جاری، اسسٹنٹ کمشنرز کے پیٹرول پمپس کے دورے
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بجلی اور گیس کے بلوں نے صارفین کی کمر توڑ دی

11 جنوری, 2024

سوشل میڈیا بندش سے لاکھوں پاکستانیوں کا روزگار خطرے میں

24 جولائی, 2024

سولر سسٹم لگوانے والوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

27 اپریل, 2024

ڈپٹی کمشنر جہلم کا کالا گجراں میں زیر تعمیر پارک کا دورہ، تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

15 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں