Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وطن عزیز پاک سر زمین میں نظام معیشت کا سود پر چلنا ہماری تباہی کا سبب ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وطن عزیز پاک سر زمین میں نظام معیشت کا سود پر چلنا ہماری تباہی کا سبب ہے، امیر عبدالقدیر اعوان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
11 اگست, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ ہم قرآن مجید کی آیات تو سنتے ہیں لیکن ان پر عمل نہ ہے جس کی وجہ سے ہم ان ابتر حالات سے گزر رہے ہیں۔ بد امنی،مہنگائی اور بے یقینی کی صورت حال ہے۔ حالانکہ یہ ملک لاکھوں قربانیاں دے کر،اپنی عزتوں کو قربان کر کے حاصل کیا گیا۔ آج ہم اُس مقصد سے دور چلے گئے ہیں جس کے لیے وطن عزیز حاصل کیا گیا۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے 40 روزہ سالانہ اجتماع کے آخری روزمرد و خواتین کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاک سر زمین میں نظام معیشت کا سود پر چلنا ہماری تباہی کا سبب ہے۔ ہم پوری دنیا کے قوانین کی مثال دیتے ہیں کہ وہاں اُن کے نفاذ سے بڑا امن اور انصاف ہے اگر آپ غور فرمائیں تو یہ وہ قوانین ہیں جودین اسلام سے لیے گئے اور ہم آپ ﷺ کے رستے کو چھوڑ کر ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اجتماع کا مقصد سالکین کی اصلاح اور باطن کی صفائی ہے۔دارالعرفان منارہ میں سالکین اور ہر آنے والے کو باقاعدہ ایک شیڈول کے مطابق تربیت سے گزارا جاتا ہے۔جس سے بندہ مومن کی زندگی اسوہ حسنہ ﷺ کے مطابق ڈھل جاتی ہے اور وہ اپنی عملی زندگی میں مثبت کردار ادا کرتا ہے۔اُس کی زندگی میں سکون اور اطمینان آجاتا ہے۔حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں وہ صبر اور شکر کے ساتھ اسی معاشرے میں زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ مرکز دارالعرفان منارہ میں 40 روزہ سالانہ اجتماع جاری تھا جس کے آخری روز صوبائی،اور ڈویژنل سطح تک سالانہ تقابلی جائزہ لیا گیا جس میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں امیر عبدالقدیر اعوان نے شیلڈ تقسیم کیں۔

پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پنجاب کے پانچ ڈویژن راولپنڈی،لاہور،گوجرانوالا،فیصل آباد، سرگودھا میں سے پہلے نمبر پر راولپنڈی ڈویژن دوسرے نمبر پر سرگودھا ڈویژن تیسرے نمبر پر فیصل آبادڈویژن ہے۔

جنوبی پنجاب کے ڈویژن ملتان، ڈی جی خان، بہاولپوراورہزارہ، اسلام آباد میں سے ملتان ڈویژن پہلے نمبر پراسلام آباد ڈویژن دوسرے نمبر پراور ہزارہ ڈویژن تیسرے نمبر پر ہے۔

کے پی کے، بلوچستان، کشمیر اور سندھ میں سے کے پی کے پہلے نمبر پر اور آزاد کشمیر دوسرے نمبر پر ہے۔ الفلاح فاؤنڈیشن آل پاکستان میں راولپنڈی ڈویژن پہلے نمبر پرفیصل آباد ڈویژن دوسرے نمبر پر ہے۔ نشرواشاعت آل پاکستان میں فیصل آباد ڈویژن پہلے نمبر پر اور لاہورڈویژن دوسرے نمبر پر رہا۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی

26 نومبر, 2025

منگلا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، منشیات فروش ہیروئن سمیت گرفتار

14 مارچ, 2025

شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم

28 مارچ, 2025

جہلم میں رمضان المبارک کی آمد پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

18 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں