زیورخ: سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت طیب کمبوہ نے حاصل کی۔ مقامی اور یورپ سے آئے ہوے ثناخوانوں نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
بچوں نے بھی قرآن پاک کی تلاوت ،ثنا خوانی ، اور تقاریر کیں، مقامی نعت خوان ریاض الدین قصوری، سید زین جیلانی ، محمود الحسن، عمران مزمل، ارشد سیٹھی اور دیگر نے بھی گلہائے عقیدت پیش کئے سعید اقبال قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔
اٹلی سے آئے منہاج القرآن کے نوجوان اسکالر فیصل نظیر وڑائچ نے خطاب میں کہا کہ سیرت النبی ﷺ کا دامن تھام لیں،مسلمانوں پر زوال کی وجہ نبیﷺ کی تعلیمات کو بھول جانا ہے، اس پر فتن دور میں اشد ضرورت ہے ہم سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اور اس پر عمل کریں۔
آخر میں سید علی جیلانی اور محمود الحسن نے نبی اکرمﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور اجتماعی دعا کی۔ کانفرنس کے انتظامات عمران مزمل ، ارشد سیٹھی، سید اقبال قادری ، ارشد اور دیگر نے کی۔