Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سیلاب کا بہانہ، گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں دگنی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سیلاب کا بہانہ، گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں دگنی

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم میں حالیہ سیلاب کو جواز بنا کر گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے من مانی شروع کر دی۔

سبزی، پھل، کریانہ، دودھ اور گوشت سمیت اشیائے خوردونوش دگنی قیمتوں پر فروخت کی جانے لگیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ شہری مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے ہیں۔

شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ آنے والے سیلاب کو بنیاد بنا کر دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی اور پھل بیچنے والے یہ دعویٰ کر کے گاہکوں کو مطمئن کرتے ہیں کہ تمام اجناس سیلاب زدہ علاقوں سے آتی ہیں جہاں فصلیں اجڑ گئی ہیں، لہٰذا نرخ بڑھنا لازمی ہے۔ اس طرح دکاندار اشیاء دگنی قیمتوں پر فروخت کر کے شہریوں کی جیبوں کا صفایا کر رہے ہیں۔

شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے محض ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر گامزن ہیں، جس کے باعث دکانداروں کے حوصلے مزید بلند ہو رہے ہیں۔ عوام نے بتایا کہ انتظامیہ کا چیک اینڈ بیلنس کا نظام مکمل طور پر مفلوج نظر آ رہا ہے جس کا فائدہ دکاندار بھرپور طریقے سے اٹھا رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
light rain
29° _ 29°
74%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: بھارت نے کوئی ایڈونچر کیا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، بلال اظہر کیانی

26 اپریل, 2025

جہلم کے معروف صحافی آصف جٹ ضمانت کے بعد گھر پہنچ گئے

9 نومبر, 2024

رمضان اور عید کے رش کے پیش نظر تاجروں اور شہریوں کو ہوشیار رہنا ہوگا، چوہدری عارف

1 مارچ, 2026

سوہاوہ میں والد کو حراساں اور پریشان کر کے گھر میں قید کرنے والا ناخلف بیٹا اور پوتا گرفتار

5 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں