جہلم: متروکہ وقف املاک کی سرپرستی، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
جہلم شہر سمیت باغ محلہ، مشین محلہ، مجاہدہ آباد، کالاگجراں، سنگھوئی، چوٹالہ، جلالپور شریف، دھریالہ جالپ اور پنڈدادنخان میں متروکہ وقف املاک کی قیمتی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات محکمہ اوقات کے افسران کی سرپرستی میں جاری ہیں۔
محکمہ اوقاف کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کرائی جارہی ہیں جوکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
بیشتر کرایہ داروں کا کرایہ نامہ جون 2024تک ہے اورمعاہدے کے مطابق کوئی بھی کرایہ دار عمارت کی از خود تعمیر یا عمارت میں رد وبدل نہیں کرسکتا، کرایہ داروں نے متعلقہ ذمہ داران کی ملی بھگت سے عمارتوں کی تعمیر ات شروع کروا رکھی ہیں۔
شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کرایہ داروں سے مکان اور اراضی خالی کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔


