Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈی پی او جہلم کا تھانہ سوہاوہ پر اچانک چھاپہ، سنتری معطل، ایس ایچ او اور محرر کو شوکاز نوٹس، وضاحت طلب
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈی پی او جہلم کا تھانہ سوہاوہ پر اچانک چھاپہ، سنتری معطل، ایس ایچ او اور محرر کو شوکاز نوٹس، وضاحت طلب

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
26 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے تھانہ سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں ڈیوٹی سے غیر حاضری، فرائض کی انجام دہی میں غفلت اور ناقص نگرانی کے معاملات پر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈی پی او جہلم نے تھانے کے دورے کے دوران ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے اور ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتاہی کے معاملات کا جائزہ لیا۔ سنتری کے الرٹ نہ ہونے پر اسے معطل کرکے پولیس لائن تبدیل کر دیا گیا، جبکہ محرر تھانہ سوہاوہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کو ناقص سپروژن پر شوکاز نوٹس دیا گیا، جبکہ ایس ڈی پی او سوہاوہ سرکل کو ایکسپلینیشن لیٹر جاری کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈی پی او جہلم نے تھانے کی عمارت، بیرکس، فرنٹ ڈیسک، کچن، حوالات، ریکارڈ روم، وی ایس او روم، ایس ایچ او روم، محرر دفتر اور کوت کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے تھانے کے سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری نے واضح کیا کہ پولیس ڈیوٹی میں غفلت، فرائض سے لاپروائی اور ناقص نگرانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ نظم و ضبط پر عمل درآمد اور عوام کو بہترین پولیس سروسز کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دینا ہوگی تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور مؤثر پولیسنگ کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
23°C
Jhelum
clear sky
23° _ 23°
37%
3 m/s
پیر
23 °C
منگل
31 °C
بدھ
34 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C

تازہ ترین

ضلع جہلم میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی
26 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کا ’’ڈالا کلچر‘‘ کے خلاف کریک ڈاؤن، تین ملزمان گرفتار، ویگو ڈالا اور ناجائز اسلحہ برآمد
26 اکتوبر, 2026
فواد چوہدری کا حکومت سے کوٹ لکھپت کے قیدیوں کیلئے ریلیف اور مذاکرات میں اصل قیادت کو شامل کیے جانے کا مطالبہ
26 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، سارہ امجد
26 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: تہرے قتل کے مقدمے میں بڑا عدالتی فیصلہ، تین مجرمان کو سزائے موت اور بھاری جرمانے کی سزا
26 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

عام انتخابات: الیکشن میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کی بنیادی اہلیت کی تفصیلات جاری

19 دسمبر, 2023

اہم ترامیم: ٹیکس پیئرز کے لیے بڑی خبر

24 اکتوبر, 2024

محکمہ مال جہلم میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، متعدد نائب تحصیلدار اور پٹواری تبدیل

19 اگست, 2026

ضلع جہلم میں سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او طارق عزیز سندھو

21 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں