جہلم: سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ گندم ہمارے ملک کی سے بڑی فصل اور اہم ترین غذائی اجناس میں شمار ہوتی ہے پاکستان دنیا بھر میں سب سے زیادہ گندم پیدا کرنے والے ممالک میں سہر فہرست ممالک میں شامل ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گندم کی کاشت اور پیداوار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد گار ہے بلکہ اس کی بیرون ممالک میں فروخت سے اربوں کا زر مبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب گندم کی کاشت کے لیے کسانوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے سستے اور زیادہ پیداوار والے بیج، کھاد اور فصلوں تک نہری پانی پہنچانے کے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں گندم کی امدادی قیمت بڑھا کر کسانوں کو ان کی محنت کا صلہ بھی دیا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے کسانوں سے خطاب میں کہا کہ آپ نئی فصل کے لیے تمام اقدامات عمل میں لائیں پنجاب حکومت ہر قسم کی امداد اور سرپرستی جاری رکھے گی۔