الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ کے نواحی علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک احمد شاہ سید حسین میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، سینکڑوں مرد و خواتین کے علاج کے ساتھ فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں معززین علاقہ و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک احمد شاہ سید حسین میں بھی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ 3سے 5بجے تک لگایا گیا جس میں سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ فری ادویات بھی دی گئیں اور علاقہ کی معززین سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کی۔ اس موقع پر الفلاح فاؤ نڈیشن پاکستا ن کو علاقہ معزز ین نے ڈھیروں دعائیںدیں اور بہترین کیمپ پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button