جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، تین ملزمان شراب اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی اصغر اور ملزم بشارت علی کو گرفتار کر لیا، ملزم علی اصغر سے 10لیٹر شراب اور ملزم بشارت علی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابتسام کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔