Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سوہاوہ: پرائمری سکول دھمالہ میں شاندار سائنسی ماڈلز کی نمائش کی تقریب کا انعقاد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سوہاوہ: پرائمری سکول دھمالہ میں شاندار سائنسی ماڈلز کی نمائش کی تقریب کا انعقاد

محمد نبیل حسن
محمد نبیل حسن
28 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے دھمالہ میں ٹیلی تعلیم کے زیرِ نگرانی چلنے والے پرائمری سکول میں ایک روزہ سائنسی ماڈلز کی شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبولؐ سے ہوا، جس کے بعد طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی راجہ عبیداللہ (سابق زکوٰۃ کمیٹی بڑاگواہ) تھے۔ اسکول پہنچنے پر بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ٹیلی تعلیم جہلم ندیم افضال، کلسٹر کوآرڈینیٹر بلال آزاد، ماسٹر محمد لیاقت، نمبردار راجہ ایوب خان، میڈیا نمائندگان اور بچوں کے والدین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

نمائش میں سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق جدید ماڈلز پیش کیے گئے جن میں تمام موسموں کے ماڈلز، خانہ کعبہ اور دیگر تعلیمی ماڈلز شامل تھے۔ بچوں نے مہمانوں کو ماڈلز کا تفصیلی وزٹ کرایا اور ان کی تیاری سے متعلق آگاہ کیا۔ مہمانوں اور والدین نے بچوں کی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔

سپورٹس گالا اور دیگر سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر کلسٹر کوآرڈینیٹر بلال آزاد اور ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر ندیم افضال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی تعلیم کو سرکاری اسکولوں میں کام کرتے ہوئے دو سال مکمل ہو چکے ہیں، اور اس دوران تعلیمی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ والدین کے مثبت ردِعمل کی وجہ سے داخلوں میں اضافہ ہوا، مدارس میں ای-ڈی ٹیک سسٹم کی تنصیب اور لائبریری کارنرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ جن اسکولوں میں تعداد زیادہ بڑھی وہاں پرائمری کو ایلیمنٹری میں اپ گریڈ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ترقی کے پیچھے اساتذہ کی محنت، والدین کا اعتماد اور کمیونٹی کا تعاون شامل ہے۔ ٹیلی تعلیم دینی اور دنیاوی تعلیم کی معیاری فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پرنسپل حرا شہر بانو نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں شامل تمام ماڈلز مختلف کلاسز کے بچوں نے مل کر تیار کیے ہیں اور یہ انہی موضوعات پر مبنی ہیں جو ان کی سائنس کی کتابوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے طلبہ کی مہارت اور دلچسپی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سرگرمیاں بچوں کے تعلیمی سفر میں اہم کردار ادا کریں گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
clear sky
37° _ 37°
38%
1 km/h
پیر
40 °C
منگل
42 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ: ڈومیلی میں مکان کی چھت گرنے سے 3 سالہ بچی جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

27 اگست, 2025

ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی، سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر

11 مئی, 2024

عازمین حج کیلئے خوشخبری، پاسپورٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

24 فروری, 2024

جہلم میں بغیر ترپال مٹی و ریت بکھیرتی ٹریکٹر ٹرالیاں شہریوں کے لیے عذاب بن گئیں

15 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں