Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان: 40 کروڑ کی کندوال واٹر سپلائی سکیم ناکام، عید کے تینوں دن عوام پانی کو ترستی رہی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان: 40 کروڑ کی کندوال واٹر سپلائی سکیم ناکام، عید کے تینوں دن عوام پانی کو ترستی رہی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جون, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان : جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے مغربی سرے پر واقع قصبہ کندوال میں 40 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی سکیم ابتدائی مراحل میں ہی ناکامی کا شکار ہو گئی۔ 15 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل اس علاقے کے بیشتر مکین عیدالاضحیٰ کے تینوں روز پانی سے محروم رہے، جس پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سکیم کا افتتاح سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے دور میں ہوا تھا اور اس پر 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی۔ تاہم پانی کی وافر فراہمی کے باوجود آج بھی کندوال کے مغربی محلے، گورنمنٹ ہائی سکول کے اطراف اور بس اسٹاپ کے قریبی علاقے بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مشرقی آبادی کو 24 گھنٹے مسلسل پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں نہ صرف گھروں میں پانی دستیاب ہے بلکہ نالیوں اور گلیوں میں بھی بہتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے برعکس مغربی علاقے مسلسل 12 سے 20 دنوں تک پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے۔

ذرائع کے مطابق 10 انچ کی مین لائن سے آنے والا پانی دیہات کی پرانی پائپ لائنوں کے دباؤ کو برداشت نہیں کر پا رہا، جس کے باعث تقریباً 5 انچ پانی کو برساتی نالے نیلا واہن میں خارج کیا جا رہا ہے۔ پائپ لیکیج کی بھی کئی شکایات موصول ہوئیں، جس سے قیمتی پانی ضائع ہو رہا ہے۔

شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم میں مالی بدعنوانیوں کا خدشہ ہے۔ پانی کھولنے والے وال مین خود ہی نظام چلا رہے ہیں اور بل بھی خود اکٹھے کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہلکار 2 سے 2.5 لاکھ روپے کی رقوم خود رکھے ہوئے ہیں، جب کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مالی حساب کتاب کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

حلقے کے ایم پی اے برگیڈیئر (ر) مشتاق للِہ نے مسئلہ پنجاب اسمبلی میں اٹھایا، مگر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر متعلقہ افسران کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

عوامی حلقے اس سکیم کے مکمل آڈٹ اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے فوری ایکشن نہ لیا تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موقع پر پہنچ کر پانی کی منصفانہ تقسیم، کرپشن اور تکنیکی خامیوں کا جائزہ لیں اور اس میگا پراجیکٹ کو ناکامی سے بچایا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
light rain
31° _ 31°
65%
4 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
32 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گاڑیوں کے پرُکشش نمبرز کی آن لائن رجسٹریشن

6 دسمبر, 2024

نیب نے فواد چودھری کو جہلم پنڈدادنخان روڈ کیس میں گرفتار کر لیا

16 دسمبر, 2023

جہلم میں جدید آئی اسپتال، 5 منٹ میں لیزر کے ذریعے عینک سے نجات ممکن

1 اپریل, 2026

پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

21 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں