جہلم شہر کے کاروباری مراکز، اہم سڑکوں پر ناجائز تجاوزات اور رکشوں کی بھر مار کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا محال ہوکر رہ گیا۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ چاہے تو تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے، شہر کے تمام بازاروں کی طرح اندرون شہر کی سڑکوں پر بھی تجاوزات اور چنگ چی رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی غیر قانونی پارکنگ کی بھرمار ہوچکی ہے۔
شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور ریڑھی بان ،خواتین و بزرگ افراد کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال اور بدسلوکی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
میونسپل کمیٹی اور ٹریفک پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر چاہیں تو سڑکوں ، بازاروں پر سے تجاوزات کا مکمل طور پر خاتمہ ہوسکتا ہے ، تجاوزات کے خاتمے سے عام شہریوںکو سفری سہولت میسر آسکیں گی۔


