جہلم شہر کے داخلی راستوں کو دیدہ زیب بنائیں گے، جادہ کے مقام پر بہترین انٹری پوائنٹ پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے یہ بات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی صباء سحر اور سی او میونسپل کمیٹی مبارک علی خان کے ہمراہ جادہ چوک میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو جہلم بیوٹیفیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے اندر تجاوزات کے خاتمے، شجر کاری اور واکنگ ٹریک بنانے کا کام اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ جادہ پر جہلم کی تاریخی حیثیت کے مطابق انٹری پوائنٹ بننے سے شہر کا ایک خوبصورت چہرہ سامنے آئے گا۔


