Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے تاجر رہنماؤں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ سے ملاقات
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے تاجر رہنماؤں کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈی پی او ناصر محمود باجوہ سے ملاقات

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
6 مئی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مر کزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد عارف ، صدر صرافہ یونین راجہ محمد سعید کی قیادت میں جہلم کے تاجر رہنماؤں کے وفد نے نوتعینات ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد عارف ، راجہ محمد سعید ، ظہور عالم بٹ، طارق دول،ناصر ڈار، ندیم اختر بوبی ، چوہدری محمد شعیب، شیخ ذوالفقار علی کاشف، میاں مدثر حفیظ، شیخ ندیم اصغر، عامر سلیم میر، چوہدری سعید احمد، طاہر ایوب سیٹھی، خواجہ ناصر ڈار سمیت دیگر تاجر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چوہدری محمد عارف اور راجہ محمد سعید نے نئی تعینات ہونے والی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کوجہلم کی تاجر برادری کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ جہلم کی تا جر برادری مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کی قیادت میں اہلیان ضلع جہلم اور تا جر برادری کو درپیش مسائل جن میں جہلم کے مضافاتی و دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی ،سوئی گیس کے کنکشنزکے حصول میں درپیش رکاوٹوں کا خا تمہ ،ٹریفک کے نظام کی بہتری ،مارکیٹ کمیٹی کو حقیقی تاجر وں کی نمائندگی کے ساتھ ازسر نو فعال کر نا،حقیقت پر مبنی ریٹ لسٹوں کی تیاری اور ناجائز منافع خوری جیسے اقدامات کے خاتمے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ان کے دفتر کے دروازے شہریوں اور تا جر برادری کے لیے ہروقت کھلے ہیں وہ شہریوں اور تاجروں کے ساتھ مل کر ضلع جہلم کے مسائل کے خاتمے کے لئے پر امید اور پر عزم ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تاجرکسی بھی ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا تاجروں ، عوام اور انتظامیہ میں ایک اچھا مقام ہے جبکہ وہ ضلع میں پائی جانے والی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے پولیس کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

خواجہ ناصر ڈار اور ناہید خان نے ڈی پی او جہلم کو ٹریفک کے ضمن میں مشکلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہیکل لفٹر ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے والی اور غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو تو اٹھاتے ہیں جبکہ موٹر سائیکلوں پر یہ ظلم بند کیا جائے ۔اسی طرح مین بازار ، چوک اہلحدیث ، کناری بازار ، راجہ بازار ، سول لائنز اور نیا بازار میں چنگ چی رکشہ جات کا داخلہ بند کر کے ٹریفک کے معمول کو بہتر بنایا جائے جس پر ڈی پی اوجہلم نے کہا کہ اس پر بہت جلد عمل کیا جائے گا۔

مرکزی انجمن تاجران تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری نے ڈی پی اوجہلم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور ضلع میں جرائم کے خاتمہ کے لیے ان کی بھرپور کوششوں کو سراہا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری اور جہلم کے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے جلد جہلم شہر کو سیف سٹی ٹیکنالوجی سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: صفائی کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالسمیع شیخ

27 دسمبر, 2025

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کیے جائیں، چوہدری عابد محمود

3 جولائی, 2026

پنجاب میں ڈینگی بے قابو، جہلم میں بھی دو کیس رپورٹ

24 ستمبر, 2024

ضلع جہلم میں درجنوں ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں آئی ٹی لیب غیر فعال نہ ہونے کا انکشاف

7 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں