Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، افغان شہری اور مالک مکان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، افغان شہری اور مالک مکان گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
2 نومبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

سوہاوہ: جہلم پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے افغان شہری اور مالک مکان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم پولیس کا غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم ایک افغان شہری اور اسے رہائش فراہم کرنے والے مالک مکان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق مالک مکان نے کرایہ داری کا اندراج نہیں کروایا تھا اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو رہائش فراہم کر رکھی تھی۔ پولیس نے مالک مکان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جہلم پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی طور پر مقیم فرد یا جرائم پیشہ عنصر کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔ پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینا، ملازمت پر رکھنا، دکان یا مکان کرایے پر دینا یا کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کرایہ داروں کا بروقت اندراج یقینی بنائیں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
21°C
Jhelum
clear sky
21° _ 21°
38%
2 m/s
پیر
20 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
33 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

ریسکیو 1122 جہلم نے اکتوبر میں مجموعی طور پر 3103 افراد کو ریسکیو کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر
2 نومبر, 2026
سردیوں میں بھی مہنگی بجلی کا خدشہ، دسمبر، جنوری اور فروری مشکل ترین مہینے قرار
2 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع آمد کے پیش نظر جہلم میں انتظامی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں
2 نومبر, 2026
جہلم کی مجاہد آباد سبزی منڈی تجاوزات مافیا کے قبضے میں، پیرا فورس اور انسدادِ تجاوزات عملہ خاموش تماشائی
2 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار
2 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی

3 دسمبر, 2023

جہلم شہر میں نکاسی آب اور سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے پروجیکٹ جاری ہیں، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

22 اپریل, 2025

موسم گرما میں بھاری بلوں سے تنگ عوام کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا فیصلہ

24 فروری, 2025

جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث رادا گینگ کے 2 کارندے گرفتار

22 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں