Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں چائلڈ لیبر کے خلاف قوانین کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، کمسن بچے 14 گھنٹے مشقت پر مجبور
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں چائلڈ لیبر کے خلاف قوانین کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، کمسن بچے 14 گھنٹے مشقت پر مجبور

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
5 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: چائلڈ لیبر کی خلاف ورزیاں عروج پر، 9 سے 12 سال کے بچوں سے 14 گھنٹے مشقت، مبینہ جنسی تشدد کی اطلاعات، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں چائلڈ لیبر کے قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں جاری ہیں، جہاں 9 سے 12 سال کے کمسن بچوں سے 12 سے 14 گھنٹے جبری مشقت لینے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں پر مبینہ جنسی تشدد کی اطلاعات نے بھی شہریوں کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر اور گردونواح میں ہوٹلوں، ورکشاپس، دکانوں اور مختلف صنعتی یونٹس پر چھوٹے بچوں سے نہ صرف طویل اوقات میں کام لیا جا رہا ہے بلکہ انہیں انتہائی کم اجرت دی جاتی ہے۔ چائلڈ لیبر ایکٹ کی صریح خلاف ورزی کے باوجود محکمہ لیبر کے افسران محض کاغذی کارروائیوں اور سب اچھا کی رپورٹوں تک محدود ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

مزدور رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ محکمہ لیبر کے بعض افسران کی مبینہ سرپرستی میں چائلڈ لیبر کا سلسلہ جاری ہے، جس سے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم آمدنی اور غربت کے باعث والدین اپنے معصوم بچوں کو تعلیم سے محروم کر کے کام پر بھیجنے پر مجبور ہیں، جو معاشرتی و اخلاقی زوال کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لیبر اور صوبائی محتسب سے فوری نوٹس لینے، چائلڈ لیبر کے خلاف سخت کارروائی اور معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والی نسلوں کا مستقبل شدید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
60%
1 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
34 °C
ہفتہ
36 °C
اتوار
30 °C
پیر
26 °C

تازہ ترین

کوڑا ٹیکس کی وصولی کے لیے نئی شرائط عائد، ٹیکس ادائیگی تک این او سی جاری نہیں ہوگا
7 اکتوبر, 2026
جہلم کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے انتظامیہ متحرک، جی ٹی روڈ سمیت گرین بیلٹس کی بحالی و صفائی کا کام تیز
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی 55 سالہ خاتون اور اس کی بیٹی کا سراغ مل گیا
7 اکتوبر, 2026
جہلم میں 8 سالہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی، ملزم قلیل وقت میں گرفتار
7 اکتوبر, 2026
بات ذرا سی، غصہ آسمان پر! جہلم میں معمولی جھگڑے ہاتھا پائی تک پہنچنے لگے
7 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں کیمیکل سے تیار کردہ ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ سرعام فروخت ہونے لگا

18 جنوری, 2024

اگر آپ شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند ہیں تو نادرا دفتر جانے سے قبل یہ خبر پڑھ لیں، اہم اعلان کر دیا گیا

28 مارچ, 2024

پنڈدادنخان کے علاقے پنڈی سید پور میں نکاسی آب کا بحران، گلیاں جوہڑ بن گئیں، عوام پریشان

23 جولائی, 2025

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

24 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں