Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں نقاب پوش ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں نقاب پوش ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور لاکھوں روپے نقدی لوٹ کر فرار

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
21 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ کے نواحی علاقہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، پانچ نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے فیملی کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے بکرا ذبح کرنے آئے قصابوں کو بھی نہ بخشا، قصابوں سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی، ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی علاقہ چھنی گجراں میں چوہدری راشد کے گھر پانچ نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکو داخل ہو گئے اور گھر میں داخل ہوتے ہی اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، اڑھائی لاکھ کی نقدی، 4 عدد قیمتی موبائل فون اور دیگر اشیاء چھین لی۔

اسی دوران گھر میں بکرا ذبح کرنے آئے دو قصابوں کو بھی نہ بخشا، ان سے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی۔ ڈاکو واردات کے بعد کار میں باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس تھانہ منگلا کینٹ نے رپورٹ درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب حکومت 13ہزار اسکولوں کی نجکاری کیوں کر رہی ہے؟

29 اگست, 2024

جہلم میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ڈوگا گینگ کے 3 کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

11 اگست, 2025

سوہاوہ: القادر یونیورسٹی میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز

12 دسمبر, 2025

نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر جہلم عبداللہ غازی سے پنجاب ٹیچر یونین کے وفد کی ملاقات

18 جولائی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں