Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پلس پروجیکٹ سے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن شفافیت اور عوامی سہولت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، سنیہ صافی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پلس پروجیکٹ سے زمینی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن شفافیت اور عوامی سہولت میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، سنیہ صافی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم سنیہ صافی کی زیرِ صدارت پلس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پروجیکٹ (PLUS) کے تحت اب تک ہونے والے کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی آر سنیہ صافی نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ حکومت پنجاب، بورڈ آف ریونیو پنجاب اور ورلڈ بینک گروپ کے تعاون سے صوبہ بھر میں زمینی ریکارڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پلس پروجیکٹ پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد زمینی ریکارڈ کو درست، شفاف اور ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص ہاؤسنگ پروگرامز کے لیے موزوں زمین کی فوری اور درست نشاندہی ممکن ہو سکے۔

اے ڈی سی آر نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کسی بھی ناگہانی صورتحال یا ہنگامی بحران کی صورت میں حکومت کو بروقت اور مؤثر ردِعمل کی صلاحیت فراہم کرے گا، کیونکہ اس کے ذریعے زمین سے متعلق تمام ڈیٹا مکمل طور پر مستند اور ڈیجیٹل شکل میں دستیاب ہوگا۔

انہوں نے زور دیا کہ پنجاب اربن لینڈ سسٹمز کو بہتر بنانے کا یہ منصوبہ صوبے میں زمین کے انتظام و انصرام میں شفافیت لانے اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اجلاس کے اختتام پر اے ڈی سی آر سنیہ صافی نے متعلقہ محکموں اور افسران کو پراجیکٹ کے اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
32%
3 m/s
منگل
28 °C
بدھ
30 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر، غریب طبقہ شدید متاثر

10 ستمبر, 2026

سوہاوہ میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

31 جنوری, 2025

جہلم میں چینی کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، انتظامیہ بے بس، عوام پریشان

16 نومبر, 2025

نان فائلرز کیٹیگری کے خاتمے سے عام آدمی کیسے متاثر ہوگا؟

29 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں