Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عوام اور دکاندار 75روپے کے یادگاری نوٹ قبول کرنے سے خوفزدہ
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عوام اور دکاندار 75روپے کے یادگاری نوٹ قبول کرنے سے خوفزدہ

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 22 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

مرکزی بینک کی جانب سے پاکستان اور مرکزی بینک کی ڈائمنڈ جوبلی کے مختلف مواقع پر مختلف ڈیزائنوں کے حامل 75 روپے کے دو یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیے گئے جو کہ ہر لحاظ سے بطور کرنسی استعمال کیے جانے کے قابل ہیں، لیکن عوام الناس میں اس حوالے سے کنفیوژن اور غلط فہمی پائی جاتی ہے اور اکثر دکاندار ان نوٹوں کو وصول کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے پہلا نوٹ ہرے رنگ میں 14اگست 2022 کو پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی پر جاری کیا تھا، جس پر قائد اعظم کے ساتھ سرسید احمد خان، فاطمہ جناح اورعلامہ اقبال کی تصاویر بھی چھاپی گئی تھیں۔

دوسری بار نیلے رنگ والے75 روپے کے نوٹ مرکزی بینک کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر 4 جو لائی 2023 کو جاری کیے گئے تھے، جن پر صرف قائد اعظم کی تصویر چھاپی گئی تھی، محدود تعداد میں اور صرف ایک بار چھاپے جانے کی وجہ سے ان یادگاری نوٹوں کی وجہ سے عوام الناس میں غلط فہمی پھیل گئی اور دکانداروں نے ان نوٹوں کے لین دین سے انکار کر دیا۔

اس حوالے سے مرکزی بینک کے ترجمان عابد قمر نے کہا کہ مرکزی بینک کا یہ نوٹ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ یہ نوٹ بطور کرنسی ہر طرح سے قانونی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ہم عوام الناس اور تاجروں کے درمیان اس حوالے سے آگاہی پھیلا رہے ہیں۔

ایک سینیئر بینکر کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ بڑے پیمانے پر جاری کیے گئے تاکہ زیادہ لوگوں تک پہنچیں اور زیادہ لوگ ان نوٹوں کو حاصل کرکے یادگار منا سکیں۔

اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا تھا کہ سپلائی چین میں کوئی بھی ان نوٹوں کو قبول نہیں کر رہا، جس کی وجہ سے ہم یہ نوٹ قبول نہیں کرتے۔

سبزی اور پھل فروشوں کا کہنا تھا کہ مارکیٹوں میں ان یادگاری نوٹوں کو ہول سیلر قبول نہیں کرتے جبکہ ایک ریڑھی بان کا کہنا تھا کہ کم تعداد میں نوٹوں کی چھپائی تنازعے کی بڑی وجہ ہے، اگر یہ نوٹ بڑی تعداد میں چھاپے جائیں تو لوگوں میں ان کی قبولیت بڑھ جائے گی۔

ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ نوٹ کی قدر 75 روپے رکھنا بڑی وجہ ہے، اگر قدر 70 روپے رکھی جاتی تو بہتر رہتا۔ ایک شخص نے کہا کہ پولیس کو دکانداروں اور عوام کو یہ نوٹ قبول کرنے کے لیے حرکت میں آنا چاہیے۔

کچھ دکانداروں کا کہنا تھا کہ انھوں نے بینکوں اور پیٹرول پمپس کی جانب سے نوٹ وصول کرنے کی یقین دہانی کے بعد ان نوٹوں کو قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
What do you think?
Love0
Sad1
Happy1
Sleepy0
Angry1
Dead0
Wink1
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
1 دسمبر, 2023
ضلع جہلم میں مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کا جینا محال کر دیا
1 دسمبر, 2023
جہلم: گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف اور ٹیچرز کی کمی، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار
1 دسمبر, 2023
للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم
1 دسمبر, 2023
جہلم پولیس ان ایکشن، منشیات فروش اور تیزرفتاری سے ٹرک چلانے والے دو ملزمان گرفتار
1 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

1 دسمبر, 2023

ضلع جہلم میں مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کا جینا محال کر دیا

1 دسمبر, 2023

جہلم: گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف اور ٹیچرز کی کمی، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار

1 دسمبر, 2023

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم

1 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں