Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں متعدد کاروباری مراکز پر ایف بی آر بارکوڈ کے بغیر بل جاری کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے کا انکشاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں متعدد کاروباری مراکز پر ایف بی آر بارکوڈ کے بغیر بل جاری کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے کا انکشاف

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
18 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں اندرون شہر، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم بعض معروف ریسٹورنٹس، سویٹس اینڈ بیکرز، کلاتھ مرچنٹس اور برانڈڈ جوتے فروخت کرنے والے کاروباری مراکز پر صارفین کو ایف بی آر کے لازمی کیو آر/بارکوڈ کے بغیر بل جاری کرنے اور ٹیکس وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

متاثرہ شہری کے مطابق متعدد کاروباری ادارے بل پر سروس چارجز اور سیلز ٹیکس تو درج کر رہے ہیں، تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا قابلِ تصدیق کیو آر بارکوڈ موجود نہیں ہوتا، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ صارفین سے وصول کیا جانے والا ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع بھی ہو رہا ہے یا نہیں۔

شہری نے مزید الزام عائد کیا کہ بعض ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی مراکز میں کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر مصنوعات پر مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں بھی وصول کی جا رہی ہیں، جس کے باعث صارفین مالی استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس معاملے پر شہریوں اور سماجی حلقوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان الزامات کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ اگر بے ضابطگیاں ثابت ہوں تو ذمہ دار کاروباری اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور صارفین سے زائد نرخ وصول کرنے کے معاملات کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جائے تاکہ عوامی استحصال کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ خبر میں بیان کیے گئے الزامات متاثرہ شہری کی شکایت پر مبنی ہیں۔ متعلقہ کاروباری اداروں اور متعلقہ حکام کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
overcast clouds
27° _ 27°
32%
1 m/s
جمعرات
26 °C
جمعہ
29 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
26 °C
پیر
29 °C

تازہ ترین

جہلم میں 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خصوصی شرکت
12 نومبر, 2026
منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، جہلم سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ شروع
11 نومبر, 2026
جہلم کالج آف فارمیسی اینڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا بھاری فیسوں اور تدریسی عملے کی کمی کے خلاف احتجاج
11 نومبر, 2026
لنک روڈ پڑی درویزہ پر برساتی نالے کی متاثرہ پلی کی مرمت کے لیے فنڈز کے اجرا کا مطالبہ
11 نومبر, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین منشیات فروش گرفتار

18 نومبر, 2024

جہلم پولیس ان ایکشن، منشیات فروش اور تیزرفتاری سے ٹرک چلانے والے دو ملزمان گرفتار

1 دسمبر, 2023

جہلم میں موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار، 9 موٹرسائیکلیں برآمد

29 اکتوبر, 2023

دینہ: رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں سے رقم ہتھیانے والی اشتہاری مجرمہ گرفتار

29 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں