سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی کے قریب جی ٹی روڈ پر ٹرک الٹ گیا۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور بعد ازاں انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔
زخمیوں میں 26 سالہ حمزہ ولد علی خان، 23 سالہ عبدالغفار ولد سمیر اور 28 سالہ عبداللہ ولد نور خان شامل ہیں۔


