Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں بچوں سے مشقت لینے کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں بچوں سے مشقت لینے کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
19 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: شہر اورگرد نواح میں بچوں سے مشقت لینے کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا، محکمہ لیبر کے ضلعی ذمہ داران کی نالائقی سے کمسن بچے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے محنت مزدوری کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں میں قائم بیکر یوں، فاسٹ فوڈ کی شاپس ، پینگچرز شاپس، موٹر مکینکس، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس،کریانہ و جنرل سٹورز، میرج ہالز ، مارکیز،میرج گارڈنز سمیت منی کارخانوں اور انڈسٹریز میں کمسن بچے محنت مزدوری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

کمسن بچوں سے محنت مزدوری کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور با اثر مالکان کا کمسن بچوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات بھی روز کا معمول بن چکے ہیں ۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مختلف کارخانوں اور موٹر مکینکس شاپس کے مالکان کی جانب سے کمسن بچوں پر تشدد اور گالی گلوچ کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں ،ویڈیو دیکھنے کے بعد شہریوں میں شدید غم وغصہ اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے تاہم محکمہ لیبر کے متعلقہ ذمہ داران کی مسلسل چشم پوشی اور ہٹ دھرمی سے کمسن بچوں سے ملازمت کا رجمان مسلسل بڑھ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب ضلع بھر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے نوٹس لیں اور متعلقہ محکمہ کو چائلڈ لیبر کے حوالے سے سخت احکامات جاری کریں تاکہ کمسن بچوں کو دکانوں پر بھجوانے کی بجائے سکولوں میں داخل کروایا جا سکے ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
61%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سموسوں، پکوڑوں اور فاسٹ فوڈ میں ناقص غیر معیاری گھی کے استعمال پر شہریوں میں تشویش

17 مئی, 2026

بغیر رجسٹریشن ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

16 جون, 2025

جہلم میں قصابوں کی من مانی، سرکاری نرخ نظر انداز، شہری مہنگے گوشت کی خریداری پر مجبور

24 جون, 2026

جہلم کے شہری پانی سے محروم، میونسپل کمیٹی کا شعبہ واٹر سپلائی واسا کے حوالے

19 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں