جہلم: ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 نے ای ایم ٹی انٹرن شپ 2026 کے لیے باقاعدہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت نرسنگ، پیرا میڈیکل یا الائیڈ ہیلتھ کے شعبہ میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن ڈپلومہ یا ڈگری رکھنے والے امیدوار اہل ہوں گے۔
محکمہ ریسکیو 1122 کے مطابق پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈرز، جن کی عمر 18 سے 30 سال کے درمیان ہو، اس انٹرن شپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ جہلم میں 44 آسامیوں سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرن شپ کی آسامیاں دستیاب ہیں۔
منتخب ہونے والے انٹرنز کو دورانِ انٹرن شپ ماہانہ 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، جبکہ انہیں عملی تربیت کے ذریعے ایمرجنسی میڈیکل سروسز کا عملی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں CTS کی ویب سائٹ کے ذریعے 27 جنوری 2026 تک آن لائن جمع کرائیں۔ مزید تفصیلات اور اہلیت کے معیار کے لیے امیدوار CTS کے پورٹل سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔



