پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم کی کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اظہر اقبال کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 520 گرام چرس برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔


