Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پناہ کی درخواستیں؛ برطانیہ میں پاکستانی و دیگر ملکوں کے طلبہ پر ویزا پابندی کا امکان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پناہ کی درخواستیں؛ برطانیہ میں پاکستانی و دیگر ملکوں کے طلبہ پر ویزا پابندی کا امکان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
6 مئی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

برطانوی حکومت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم طلبہ کی ویزا درخواستوں پر پابندی عائد کر سکتی ہے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پناہ کی درخواستیں دائر کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو گزشتہ ہفتے برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر قانونی امیگریشن سمیت دیگر مسائل پر ناراض رائے دہندگان کی جانب سے ’سزا‘ دیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت اگلے ہفتے ایک پالیسی دستاویز (وائٹ پیپر) شائع کرے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ حکومت کس طرح خالص نقل مکانی کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو سال جون 2024 تک 7 لاکھ 28 ہزار افراد تک پہنچ گئی تھی۔

برطانوی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ آنے والا امیگریشن وائٹ پیپر ہمارے ٹوٹے ہوئے امیگریشن سسٹم میں نظم و ضبط بحال کرنے کے لیے جامع منصوبے پر مشتمل ہوگا۔

برطانیہ کی سیاسی گفتگو پر قانونی تارکین وطن کی اعلیٰ سطح طویل عرصے سے حاوی رہی ہے، اور یہ 2016 میں بریگزٹ ریفرنڈم کے اہم محرکات میں سے ایک تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے ایک لاکھ 8 ہزار افراد میں سے 16 ہزار کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا تھا، حکومت ان لوگوں کی قومیت کا تعین نہیں کرتی جن کے پاس اسٹوڈنٹ ویزا تھا، جنہوں نے پناہ کی درخواستیں دی تھیں۔

تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان، نائجیریا اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے افراد کام، طالب علم یا وزیٹر ویزے پر آنے کے بعد برطانیہ میں پناہ کی درخواست دینے کا سب سے زیادہ امکان رکھتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بلدیاتی انتخابات میں کم نشستیں ملنے کے بعد لیبر پارٹی کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ نقل مکانی میں کمی جیسے معاملات پر زیادہ فیصلہ کن نقطہ نظر اختیار کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔

ماضی میں لیبر پارٹی کے گڑھ میں قانون سازوں کے ایک گروپ کی نمائندگی کرنے والے جو وائٹ (جنہیں ’ریڈ وال‘ کے نام سے جانا جاتا ہے) نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ’چکر لگانا‘ بند کرے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
37°C
Jhelum
broken clouds
37° _ 37°
42%
3 km/h
منگل
39 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
39 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا فیصلہ

12 جون, 2024

نیوزی لینڈ نے غیر ملکی ورکرز کیلئے امیگریشن کا اعلان کردیا

1 اکتوبر, 2023

میاں بیوی کے جھگڑے نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کروادی

29 نومبر, 2023

ایتھوپیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے گاؤں ملیا میٹ ہوگیا؛ 55 ہلاکتیں

23 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں