جہلم: برطانوی یوٹیوبر لارڈ مائلز اپنے گمشدہ ائیرپورڈز لینے برطانیہ سے جہلم پہنچ گیا۔ دبئی کے ایک ہوٹل سے چوری ہونے والے یہ ایئر پوڈز جہلم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر کارروائی کے ذریعے پاکستانی شہری سے برآمد کر کے یوٹیوبر کے حوالے کر دیے۔
لارڈ مائلز کے ایئر پوڈز ایک سال قبل دبئی کے ایک ہوٹل سے اُس وقت چوری ہو گئے تھے جب وہ وہاں قیام پذیر تھے۔ یوٹیوبر نے ایپل کی معروف ٹریکنگ ایپ ‘فائنڈ مائی’ کے ذریعے ان ایئر پوڈز پرو کی لوکیشن معلوم کی تو انہیں حیرانی ہوئی کہ یہ اس وقت پاکستان کے شہر جہلم میں موجود ہیں۔
@jhelumupdates برطانوی یوٹیوبر لارڈ مائلز اپنے گمشدہ ائیر پورڈز لینے برطانیہ سے جہلم پہنچ گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
لارڈ مائلز کا کہنا تھا کہ دبئی ہوٹل کے کمرے سے میرے ایئر پوڈز ایک انڈین ویٹر نے صفائی کرنے کے بہانے چوری کیے اوراس نے پھر انہیں ایک پاکستانی شہری کو فروخت کر دیا۔ میں نے ایپل کی ’فائنڈ مائی‘ ایپ سے جب ٹریکنگ کی، تو لوکیشن جہلم ظاہر ہوئی۔
لارڈ مائلز نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انڈین لوگ چور اور کرپٹ ہیں جبکہ پاکستانی لوگ بہت اچھے، مددگار اور مہمان نواز ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس پر صرف ایک میسج تھا کہ معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز کا ایئر پوڈز جہلم میں لوکیٹ ہو رہا ہے۔ ہم نے اس ٹویٹر اکاؤنٹ پر ری ٹویٹ کر کے موبائل نمبر لیا اور اپنے ہیومن اور سائنٹیفک وسائل کے ذریعے ایئر پوڈز کی لوکیشن ٹریس کر کے پاکستانی شہری سے برآمد کیے۔
My AirPod pros have been lost for a year in Pakistan and guess who’s going to go there next week and get his property back! pic.twitter.com/yXnP7ZJdkf
— Lord Miles Official (@real_lord_miles) May 29, 2025
ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی شہری نے یہ ایئر پوڈز دبئی سے کسی انڈین شہری سے خریدے تھے۔ پاکستانی شہری نے خوشی سے یہ ایئر پوڈز واپس کر دیے ہیں۔
لارڈ مائلز نے اس موقع پر کہا کہ جس تیزی اور پروفیشنل انداز میں پنجاب پولیس نے میرے ایئر پوڈز برآمد کیے، اتنی جلدی تو شاید اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس بھی کارروائی نہ کر پاتی۔

