سوہاوہ میں مویشی کھیتوں میں جانے سے منع کرنے پر 25 سالہ نوجوان قتل

سوہاوہ کے علاقہ بھیٹ میں مویشی کھیتوں میں جانے سے منع کرنے پر 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے گاؤں مائر یوسی نگیال میں مویشی کھیتوں میں جانے سے منع کرنے پر بلال شوکت نے اتوار کی رات کو اپنے بھائی اور بھانجے کے ہمراہ 25 سالہ محمد مناف ولد قمر زمان کو ڈھوک عالم دین چوک گنگال روڈ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ملزمان قتل کی واردات کے بعدموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button