جہلم شہر کے گنجان آباد علاقوں میں قائم جانوروں کے باڑوں اور جانوروں کے فضلے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، باڑوں کو شہری آبادیوں سے باہر منتقل کرنے کا عوامی مطالبہ زور پکڑنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد علاقوں میں با اثر افراد نے دودھ کے کارروبار کی خاطر گلی محلوں میں باڑے قائم کر رکھے ہیں جہاں سے دودھ فروخت کر کے پیسے کمائے جارہے ہیں جبکہ رہائشیوں کے لئے صفائی ستھرائی کے حوالے سے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔
باڑوں کے مالکان جانوروں کے فضلے کو مناسب جگہ پھینکنے کی بجائے گلی محلوں کے کھلے پلاٹوں اور سیوریج لائنوں میں بہا دیتے ہیں۔ بعض علاقوں میں فضلے کے ڈھیروں کی وجہ سے آنے جانے والے راستے تعفن زدہ ہو جاتے ہیں ۔
مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی آبادیوں میں باڑوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ علاقہ مکینوں کو پیش آنے والے مشکلات اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


