Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں معذور بچوں کیلئے اسپیشل ایجوکیشن کیمپ، 30 بچوں کا مفت طبی معائنہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم میں معذور بچوں کیلئے اسپیشل ایجوکیشن کیمپ، 30 بچوں کا مفت طبی معائنہ

عامر کیانی
عامر کیانی
7 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال جہلم میں اسپیشل ایجوکیشن (معذور افراد) کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی بچوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس کیمپ کے دوران کل 30 معذور بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ اسپتال کے ماہر ڈاکٹروں نے بچوں کے علاج معالجے میں بھرپور دلچسپی لی اور تمام مقررہ پروٹوکولز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا۔

اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عملے اور کیمپ میں شامل اساتذہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال جہلم اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قومی خدمت کو کامیابی سے مکمل کر کے ایک اہم قدم اٹھایا۔

کیمپ کی قیادت کرنے والے ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر اسپتال کی انتظامیہ، کنسلٹنٹس، ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور سپورٹو عملے کی انتھک محنت اور دن رات جاری خدمات کو سراہا۔

ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کہا کہ یہ تمام خدمات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب، مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر میثم عباس جہلم اور ڈی ایچ اے ہیلتھ ٹیم کی رہنمائی اور ہدایات کے تحت فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر سے بہتر طبی خدمات مہیا کرنا ہے، تمام ادویات اسپتال سے ہی تجویز کی جاتی ہیں اور عملے کی حاضری کو باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر کے تحت یقینی بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اسپتال کی کارکردگی قابلِ اطمینان رہی ہے اور ہم اپنی کوششوں کو مزید تیز کرتے ہوئے عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تعاون جاری رکھیں تاکہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق جہلم کے شہریوں کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں عیدالاضحی پر سندھ سے فروخت کیلئے لائے گئے 19 بکرے ہلاک

19 مئی, 2026

متوازن غذا سے صحت مند رہیں

10 اکتوبر, 2024

محکمہ تعلیم میں ترقی پانے والے اساتذہ اور سٹاف مبارکباد کے مستحق ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سید رملہ علی

21 جولائی, 2024

جہلم میں کھاد مافیا بے لگام، یوریا کھاد ضلع بھر میں نایاب ہو گئی

13 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں