Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم کے سیلاب متاثرین کی بحالی، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر ریلیف کمشنر پنجاب کا اظہار اطمینان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم کے سیلاب متاثرین کی بحالی، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر ریلیف کمشنر پنجاب کا اظہار اطمینان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
19 جولائی, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ جہلم کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

ممبر بورڈ آف ریونیو و ریلیف کمشنر پنجاب نے ضلعی انتظامیہ جہلم کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شہریوں کو جلد از جلد اپنے گھروں میں واپس بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ضلع جہلم میں جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ افراد کی بروقت ریسکیو، فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، نکاسی آب کے لیے کی جانے والی سرگرمیاں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین کی جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام علاقوں سے باقی ماندہ پانی فوری طور پر نکالا جائے، سڑکوں اور گزرگاہوں کو مکمل طور پر صاف کیا جائے اور متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ معمولات زندگی جلد بحال ہو سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ریلیف اور بحالی کے تمام اقدامات کو تیز کرے اور سیلاب متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں اغواء ہونے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی ایک گھر سے بازیاب، ملزم گرفتار

3 مئی, 2026

پیٹرول پمپ پر صارفین کو کس طریقے سے بیوقوف بنایا جاتا ہے، ویڈیو وائرل

26 اگست, 2024

جہلم: صاف ستھرا پروگرام کاغذی کارروائی تک محدود، گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر

25 ستمبر, 2025

جہلم پولیس کی ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری، 10 گینگز گرفتار، پونے 2 کروڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد

11 مارچ, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں