جہلم: ڈپٹی کمشنر سید محمدمیثم عباس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے شعبہ بلڈنگ کے عملے نےجہلم شہرسمیت جی ٹی روڈ پر واقع بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں کوسر بمہر کردیا۔ بغیر نقشہ منظوری کے سیل توڑنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے شعبہ بلڈنگ برانچ کے عملے نے بغیر نقشہ منظوری کے تعمیر ہونے والی عمارتوں کوسربمہر کردیا۔
میونسپل کمیٹی جہلم کی حدود میں نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر کی گئے ہانڈی ہاؤس جی ٹی روڈ جہلم، پرویز بلڈنگ کالج کالاگجراں جی ٹی روڈ جہلم، شمس کلینک سول لائن روڈ جہلم، لیڈز سکول سول لائن روڈ جہلم، ایجوکیشن سکول جی ٹی روڈ جہلم اور دکان کریم پورہ روڈ جہلم کو سر بمہر کردیا گیا۔
میونسپل کمیٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیل توڑنے والے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متعلقہ تھانوں میں مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔


