Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیوں نہ مل سکا، وجہ سامنے آگئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیوں نہ مل سکا، وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 نومبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ایک بار پھر گنجائش کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کرکے عوام کو ریلیف سے محروم رکھا۔

نگران حکومت کی جانب سے ڈیزل پر 6 روپے 44 پیسے اور پیٹرول پر 3 روپے سے زائد کا ریلیف عوام کو دینے کے بجائے ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5 روپے اضافے کے بعد 60 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جب کہ پیٹرول پر لیوی پہلے سے ہی 60 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

حکومت نے ڈیزل پر فی لیٹر 25 پیسے کا ایسکٹرا مارجن بھی عائد کر دیا جس کے بعد ڈیزل پر ڈیلر مارجن 41 پیسے بڑھا کر8.64 روپے کر دیا گیا۔

دوسری جانب پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے فی لیٹر اضافے سے 7 روپے 87 پیسے ہوگیا جب کہ پیٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے فی لیٹر بڑھا کر8 روپے 64 پیسے ہو گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر بھی تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا اورنئی شرح 8 روپے 12 پیسے مقرر کر دی گئی۔

واضح رہے کہ نگراں حکومت نے 15 نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہونے کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان تھا۔

یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
2 تبصرے
  • Amjad ali نے کہا:
    3 نومبر, 2023 وقت 2:21 شام

    جو بھی آتا ھے بیغیرت ظالم عوام کا خون چوسنے والا آتا ھے عوام جب تک ان حرام خوروں کو پکڑ کر خود پھانسی نہیں دے گی یہ ظالم لوگ ایسے ہی عوام۔کو لوٹتے رہیں گے

    Reply
    • ذوالفقار گل عباسی نے کہا:
      7 نومبر, 2023 وقت 6:20 شام

      افسوس کہ ہمارا حکمران طبقہ صرف اور صرف سرمایہ دار اور ایلیٹ کلاس کے حقوق کی حفاظت کرتا ہے مہنگائی سے پریشان غریب عوام کو انصاف اور ریلیف دینے کی جب جب بات آتی ہے تو یہ کنجوسی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالتے ہیں۔ عدل کی بات تو یہ تھی کہ عالمی سطح پر قیمت میں کمی کا اصل فائیدہ غریب طبقہ کو ملنا چاہیے تھا جو کہ حکومت نے اپنے اور اپنی حیثیت کے حامل لوگوں کو دے دیا ۔ اعلی عدلیہ کو ان اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے عملی اقدام کرنے چاہیں ۔ ذوالفقار گل عباسی

      Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

جہلم: تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا
20 ستمبر, 2026
سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے جہلم میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

14 ستمبر, 2024

ضلع جہلم میں آج پنجاب کلچر ڈے بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے

14 مارچ, 2024

جہلم میں موٹر سائیکلوں اور کیری وین میں تصادم، ایک بچی سمیت تین افراد زخمی

1 اپریل, 2025

منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید و جرمانے کی سزا

10 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں