جہلم: ای او بی آئی کے پنشنرز کی پنشن کم از کم تیس ہزار مقرر کی جائے، مہنگائی کے اس پُر فتن دور میں10ہزار سے پنشنرز کا گزر بسر کیسے ہو سکتاہے۔ موجودہ حالات میں مہنگائی عروج پر ہے، ماچس کی ڈبیا سے لے کر آٹا ،گھی ،چینی، دالیں سب سے بڑھ کر ادویات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ای او بی آئی کے پنشنرز نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کا ذکر اس لیے کیا ہے کہ ساٹھ سال کی عمر کے بعد انسان ادویات کے سہارے جیتا ہے، ویسے تو تقریباً ادویات اب ہر عمر کے فرد کی ضرورت بن چکی ہیں، بڑھاپے میں غریب کو پنشن کا سہارا ہوتاہے، ساٹھ سال کے بعد 10ہزار روپے پنشن ایک بوڑھے انسان کی اس دور میں ضروریات کیسے پورے کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنشن دس ہزار روپے مقرر کی ہے لیکن اس پنشن میں کسی صورت گزارہ ممکن نہیں آٹا۔ چینی، دالوں، بجلی، گیس سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں عمل درآمد کرتے ہوئے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر ای او بی آئی کے پنشنرز ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی جماعت کی ہو پنشنر ز کیلئے خاص کر ای او بی آئی کے بزرگ پنشنرز کیلئے کم از کم 35 ہزار مقرر ہونی چاہیے تا کہ اس مہنگائی کے پُر فتن دور میں وہ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں، بزرگ پنشنرز 10ہزار میں کسی صورت گزارا نہیں کر سکتے۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نوٹس لیکر ای،او،بی،آئی کے پنشنرز کی پنشن کم ازکم35ہزار مقرر کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ بزرگ پنشنرز اپنی زندگی کے ایام باعزت طریقے سے بسر کر سکیں۔


