Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یوم آزادی؛ قوم کے لیے ایک پیغام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یوم آزادی؛ قوم کے لیے ایک پیغام

امیر عبدالقدیر اعوان
امیر عبدالقدیر اعوان
2 مارچ, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

14 اگست 1947 ء بمطابق 27 رمضان المبارک 1366ھ وطن عزیز پاکستان کی آزادی کا مبارک دن ہے۔ انسانی دسترس جتنی بھی ترقی کرتی جائے بہر حال محدود ہے ۔ اس طرح ایام کا شمار بھی محدود ہے ۔ مواقع بدل جاتے ہیں نسل در نسل تبدیلیاں وقوع پذیر ہو جاتی ہیں مگر تواریخ و ایام پلٹتے رہتے ہیں۔ امسال بھی 14اگست یوم آزادی کی آمد ہے۔77 سال گزرنے کے باوجود ہم ہیں کہ آزادی کی روح سے نا آشنا ہیں۔

لفظ ملک فقط خطہ زمین کو نہیں کہا جا سکتا ، ہاں ! مگر باسیوں کے وجود سے اپنے معنی کی تکمیل پاتا ہے اور انسانی معاشرے کی ترقی کا انحصار حقوق و فرائض کی مساوی تقسیم پر ہوتا ہے اور مساوات آزادی کے بناممکن نہیں۔ بحمد للہ بحیثیت مسلمان وجود انسانی کے تخلیقی عناصر کی جو رہنمائی نصیب ہوتی ہے اس کے تحت مٹی ، آگ، ہوا، پانی اور ان عناصر کی آمیزش سے پانچواں عنصر نفس ہے۔

نفس کا وجود غیر مرئی ہے مگر وجود ہے جیسے کان وجود رکھتے ہیں مگر شنوائی غیر مرئی ہے، آنکھیں وجود رکھتی ہیں مگر نظر غیر مرتی ہے۔ عناصر وجود کا عالم خلق سے ہونا نفس کی خلق کی طرف رغبت کا سبب ہے۔ اس لئے انسانی معاشرے کی معراج کے لئے قوانین کا ہونا بے معنی ہے سوائے نفاذ کے،ورنہ صدیاں بھی گزر جائیں تو بھی آزادی کے معنی سمجھ نہیں آسکتے۔

اقوام عالم کی محکومی و آزادی کو تاریخ کے اوراق میں دیکھنے سے باخوبی سمجھ میں آتا ہے کہ جب کوئی قوم محکوم ہو جائے تو اس کی قدر میں تک محکومی کی نظر ہو جاتی ہیں اور پھر چاہے غالب قوم کسی بھی سبب سے محکوم قوم کو آزاد بھی کر دے تو بھی قدریں واپس نہیں آتیں ۔ زبان و انداز ہو یا لباس و معاشرت ، غیر کا ہی اعلیٰ لگتا ہے جیسے آج ہمارے معاشرے کا حال ہے، ہاں ! مگر قوت بازو آزادی کا سب بنے تو قومیں جی اُٹھتی ہیں اور ظاہری آزادی کیساتھ ذہنی آزادی تک بھی پہنچ جاتی ہیں۔

کسی بھی ریاست کی کامیابی کا انحصار پانچ بنیادی نظام ہوتے ہیں۔تعلیم ،انصاف معیشت صحت اور سیاست ۔ اے کاش! یہ 14 اگست ہمیں یہ باور کرانے کا سبب بن جائے کہ ہمارے یہ پانچ ہمارے ہی مرتب شدہ ہیں اور کیا یہی طرز ہم اپنی آنیوالی نسلوں کے لئے چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔ تمام کمزوریوں کے باوجود ایک اصول ہمیشہ ذہن نشین رکھنا ہے کہ کبھی بھی ایک غلطی دوسری غلطی کے صحیح ہونے کا جواز نہیں ہو سکتی اس لئے ضروری ہے کہ کسی کے غلط عمل کو دیکھ کر میں غلط نہ کروں۔

میرا ملک ہے، میری قوم ہے، میرا قانون ہے، میرے ادارے ہیں ۔ ”میں ملک وقوم کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں ہوں ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
75%
2 km/h
پیر
39 °C
منگل
37 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم میں شہدائے کربلا اور نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا گیا
9 اگست, 2026
پی ڈی ایم اے نے مون سون کا 5 واں اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی
9 اگست, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم سنگ میل ہے، چوہدری فرخ الطاف
9 اگست, 2026
جہلم میں کرپشن کے خلاف آگاہی واک، شفافیت اور دیانت داری کے فروغ کا عزم
9 اگست, 2026
جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائیاں سخت، 100 سے زائد مشکوک گاڑیاں پکڑی گئیں
9 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

تجاوزات کے خلاف کارروائی؛ مؤثر حکمت عملی کی ضرورت

31 جنوری, 2025

دیہی معاشرے میں محبت بکھیرنے والی دم توڑتی رسم "ونگار”

31 مارچ, 2024

قابل تحسین فلاحی منصوبہ

2 مارچ, 2025

ہجوم سے ہاتھ ہو گیا

6 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں